محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میںشدید سرد اورمطلع جزوی طورپرابرآلودرہنے
کاامکان ہے۔
شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں صبح کے وقت بعض مقامات پر ہلکی دھند چھائی رہیگی۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباداورمظفرآباد دو ڈگری سینٹی گریڈ لاہور سات کراچی چودہ پشاور تینکوئٹہ منفی دوگلگت منفی چاراورمری ایک ڈگری سینٹی گریڈ ۔ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں موسم شدید سرداورمطلع جزوی طورپرابرآلودرہے گا۔جموں
میں موسم سرد اور جزوی طورپرابرآلودرہنے کاامکان ہے جبکہ Lehمیں مطلع جزوی طورپرابرآلود ،ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر اور شوپیاں میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ،جموں چھ، Leh منفی سات، پلوامہ، اننت ناگ اوربارہ مولہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ۔