Sunday, 22 December 2024, 10:14:08 am
 
مقبوضہ کشمیر:بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل حفاظتی اقدامات کے نام پرشہریوں کی سخت چیکنگ
January 22, 2023

بھارتی فوجیوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ سے قبل نام نہاد حفاظتی اقدامات کے نام پر سرینگر اوردیگر علاقوں میں پابندیوں اورلوگوں کوڈرانے دھمکانے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ تمام بڑے شہروں اور قصبوں میں فورسز کے ناکے لگائے گئے ہیں جہاں مسافروں اور پیدل چلنے والوں کو سخت چیکنگ اور تلاشی سے گزرنا پڑتا ہے۔ سرینگر شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔