Sunday, 23 February 2025, 02:55:39 am
 
ایس آئی ایف سی نئی کمپنیوں کے اندرا ج کیلئے سازگار ماحول فراہم کررہی ہے
February 22, 2025

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نئی کمپنیوں کے اندراج کی غرض سے ایک معاون اور سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) نے رواں سال جنوری میں تین ہزار چار سو سے زائد نئی کمپنیوں کا اندراج کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے جو گزشتہ سال کی ماہانہ اوسط سے اُنتالیس فیصد زیادہ ہے۔ یہ ایک

مثبت پیشرفت ہے جو پاکستان کے کاروباری ماحول میں ترقی کی علامت ہے۔

نئی اندراج شدہ کمپنیوں میں چھ سو باون کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبے سے چار سو تریسٹھ تجارت، چار سو گیارہ خدمات اور تین سو گیارہ رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبوں کی ہیں۔

اس کے علاوہ سیاحت، ٹرانسپورٹ، خوراک، مشروبات اور صحت عامہ جیسے شعبوں سے متعلق کمپنیوں میں بھی بتدریج اضافہ ہوا ہے۔