صدر آصف علی زرداری نے ماحولیاتی تبدیلی، غربت اور غلط اطلاعات کے مسئلوں سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وہ ہفتہ کے روز اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیر انتظام قیادت اور استحکام کے موضوع پر پانچویں بین الاقوامی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔
صدر نے پائیدار ترقی، یقینی بنانے کیلئے ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا پاکستان خشکی میں گھرے وسط ایشیائی ممالک کے لئے گیٹ وے ہے اور مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے ہم ان کو گوادر کی بندرگاہ سے فائرہ اٹھانے کیلئے خوش آمدید کہتے ہیں۔
صدر نے علاقائی رابطے اور معاشی تعاون کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پائیدار مستقبل محفوظ بنانے کیلئے بین الاقوامی برادری کو ملکر کام کرنے کی دعوت دی۔