اُمور کشمیر کے وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو نادہندہ ہونے سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کئے ہیں۔
انہوں نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائز کنفیڈریشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اب اقتصادی لحاظ سے مستحکم ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے جبکہ ترسیلاتِ زر میں اضافہ ہواہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملازمین کے مسائل سے آگاہ ہے اور وزیراعظم انہیں سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس نے مظاہرہ کرنے والے ملازمین کے نمائندوں سے بامقصد مذاکرات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملازمین کی بہبود کے لئے کام جاری رکھیں گے۔