Thursday, 31 October 2024, 01:07:09 am
 
حکومت کی تمام تر توجہ غریب عوام کو ریلیف کی فراہمی پر مرکوز ہے، مریم نوازشریف
July 22, 2024

پنجاب کی وزیراعلی مریم نوازشریف نے متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کی حکومتی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے آج لاہور میں پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان سے ایک ملاقات کے دوران مہنگائی سے نمٹنے اور نادار طبقے پرمعاشی بوجھ کم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنمائوں نے موجودہ سیاسی منظر نامے، جاری ترقیاتی منصوبوں اور صوبائی اسمبلی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر اسپیکر ملک محمد احمد خان نے سرطان کے پہلے سرکاری ہسپتال، نواز شریف آئی ٹی سٹی ای بائیکس ، شمسی توانائی کے پینلز اور فضائی ایمبولینس متعارف کروانے سمیت حکومت کے اقدامات کو سراہا ۔