Friday, 03 May 2024, 02:36:30 pm
اپوزیشن مفاد پرستی کی سیاست کررہی ہے اور ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتی ہے : وزیرخارجہ
November 22, 2020

 

وزیرخارجہ شاہ محمو د قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کورونا کی حساسیت کو سمجھے ، سیاست کی آڑ میں انسانی جانوں کو داؤ پر نہ لگائے۔

ملتان میں اپنے حلقہ انتخاب کی مختلف یونین کونسلوں کے وفود سے ملاقات اور پی ٹی آئی کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتی اور حکومتی احکامات کے بعد جلسے منعقد کرنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جوازنہیں بنتا۔

  .انہوں نے کہا اپوزیشن مفاد پرستی کی سیاست کررہی ہے، اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو کورونا کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا