Monday, 23 December 2024, 03:47:07 am
 
وزیراعلیٰ پنجاب نے پارا چنار کے عوام کو ادویات کی فراہمی کا وعدہ پورا کردیا
December 22, 2024

ادویات اور ضروری سامان سمیت اکتالیس اشیائے ضروریہ کی دوسری کھیپ پارہ چنار بھیجی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزید پانچ ٹرکس بھیجنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کے احکامات دیئے ہیں اور مزید ادویات پارہ چنار بھیجی جا رہی ہیں۔

اب تک ضروری ادویات کی بارہ بڑی کھیپ پارہ چنار پہنچ چکے ہیں۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایک بیان میں کہا کہ کرم کے عوام ہمارے اپنے ہیں، ہم انہیں اس مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے اور کرم کے لوگوں کی ضروریات کے مطابق وہاں موبائل ہیلتھ یونٹ بھی بھیجا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ایئرایمبولینس سروس کے ذریعے مزید مریضوں کو پارہ چنار سے راولپنڈی منتقل کیا جائے گا۔