Monday, 23 December 2024, 03:35:52 am
 
پاکستان میں اقلیتوں کو تمام حقوق اور مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،وزیراطلاعات
December 22, 2024

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں۔

لاہور میں کرسمس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے قیام پاکستان سے ملک کی خوشحالی میں اقلیتوں خصوصاً مسیحی برادری کے اہم کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتیں مکمل محفوظ ہیں اور انہیں دستور پاکستان کے تحت مکمل حقوق حاصل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرسمس ایک خوشی کا موقع ہے جسے مسیحی برادری کے ساتھ پورے ہفتے منایا جائے گا۔