پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس معاون نے مشرقی افریقہ میں تعیناتی کے دوران افریقی ملک سیشلز کا دورہ کیا ہے۔
بندرگاہ وکٹوریہ آمد پر پی این ایس معاون کا میزبان ملک کے اعلی حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔
کمانڈنگ آفیسر پی این ایس معاون نے سیشلز کےاعلی سول و عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان اور سیشلز کے مابین موجودہ تعلقات اور تعاون کو مزید بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کمانڈنگ آفیسر نے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی طرف سے میزبان ملک کی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پی این ایس معاون کے مشرقی افریقہ کے دورہ سے پاکستان اور افریقی ممالک کے مابین تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔