Sunday, 22 December 2024, 04:56:42 pm
 
پاکستان میں گزشتہ رات سال کی طویل ترین رات ، شمالی نصف کرہ میں موسم سرما کا آغاز
December 22, 2024

پاکستان میں گزشتہ رات سال کی طویل ترین رات تھی کیونکہ شمالی نصف کرہ میں موسم سرما کا آغاز ہوگیا ہے۔

سپارکو کے مطابق زمین کے محوری جھکاؤ کی وجہ سے یہ مظہر سب سے مختصر دن اور طویل ترین رات کا باعث بنا۔

ہر سال اس عمل کا آغاز اکیس یا بائیس دسمبر کو ہوتا ہے جب شمالی نصف کرہ سورج سے زیادہ دور ہوتا ہے۔

اس عمل کے بعد کے دنوں میں دن کے اوقات بتدریج بڑھتے جائیں گے۔

اندازہ لگایا گیا ہے کہ دو ماہ کے اندر دن کی روشنی میں ایک اضافی گھنٹہ دیکھنے کو ملے گا جو روزمرہ کی سرگرمیوں اور معمولات پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔