Saturday, 21 December 2024, 09:49:00 pm
 
گورنر سندھ کا ہر ضلع میں برن سنٹر قائم کرنے کی ضرورت پرزور
December 20, 2024

File Photo

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے لوگوں کی سہولت کیلئے صوبے کے ہر ضلع میں برن سنٹر قائم کرنے کی ضرورت پرزور دیا ہے۔

آج (جمعہ) کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سہولیات ، اراضی کی فراہمی اور ہسپتال قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے صوبے میں صحت کی سہولیات قائم کرنے اور بہتر بنانے کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔