پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ انجینئرنگ کالج نے مسلسل ایک مضبوط تحقیقی ماحول اور ترقی کو فروغ دیا ہے۔
پاک بحریہ کے سربراہ نے چھتیسویں تقریب تقسیم اسناد سے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے پی ایس ای سی میں مصنوعی ذہانت، سائنس اور کمپیوٹر سائنس میں پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ پروگراموں
کے اجراء پر ادارے کو سراہا۔
ایڈمرل نوید اشرف نے فارخ التحصیل طلباء کو ہدایت کی کہ وہ مضبوط کردار کے مالک بنیں اور ذاتی مفادپر قومی مفاد کو ترجیح دیں اور ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے رہنمائی اور قوت حاصل کریں۔