Sunday, 22 December 2024, 07:54:12 pm
 
رواں مالی سال میں ٹیکسٹائل کے سوا دوسری مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
December 22, 2024

رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران پاکستان کی ٹیکسٹائل کے سوا دوسری مصنوعات میں سترہ اعشاریہ چھ فیصد کا قابل ذکر اضافہ ہوا ہے ۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں کی بدولت ٹیکسٹائل کے سوا دوسری برآمدات چاراعشاریہ صفر دو ارب ڈالر سے بڑھ کر چار اعشاریہ سات تین ارب ڈالر ہوگئی ہیں۔

زیوارت اورپٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں سو سے پانچ سو تیس فیصد تک اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

صنعتی مشینری، ٹرانسپورٹ کے سامان، گاڑیوں کے پرزوں اورربڑ کے ٹائروں سمیت انجینئرنگ کے شعبے کی برآمدات میں اکتیس فیصد جبکہ سیمنٹ کی برآمدات میں بارہ فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

برآمدات کا مثبت رجحان بین الاقوامی منڈیوں میں ان مصنوعات کی بہتر حیثیت کی عکاسی کرتا ہے۔