Monday, 23 December 2024, 01:44:20 am
 
گورنر خیبر پختونخوا کا سیاسی و تیکنیکی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان
December 22, 2024

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے آل پارٹیز کانفرنس میں کئے گئے متفقہ فیصلے کے تحت سیاسی اور تکنیکی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

کمیٹیوں کا مقصد سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی کو فروغ دینا اور صوبے کے بڑ ے مسائل حل کرنا ہے۔

گورنر کنڈی کے دستخط کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گیارہ رکنی سیاسی کمیٹی اور بارہ رکنی تکنیکی کمیٹی قائم کی جائے گی۔

سیاسی کمیٹی سیاسی جماعتوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور اہم امور پر اتفاق رائے قائم کرنے کے لئے سفارشات تیار کرنے پر کام کرے گی جس میں صوبے میں اتحاد پر مبنی سیاسی ماحول پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اس کے علاوہ بارہ رکنی تکنیکی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور تکنیکی تجاویز دینے کے معاملات دیکھے گی۔