وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئے اتحادی حکومت کے ارکان پر مشتمل ایک مذاکراتی کمیٹی قائم کی ہے ۔
کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحق ڈار ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اﷲ خان، سینیٹر عرفان صدیقی، راجہ پرویز اشرف ، سید نوید قمر، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، علیم خان اور چوہدری سالک حسین شامل ہیں۔
قومی اسمبلی کے سپیکرسردارایازصادق نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے گزشتہ رات رابطے کے بعد وزیراعظم کو یہ کمیٹی قائم کرنے کی تجویز دی تھی۔
بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کرانے پر زوردیاتھا اوراس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپنا کردارادا کرنے کوکہاتھا۔
وزیراعظم نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے کردار کو سراہا اور امیدظاہر کی کہ قومی سلامتی اور مفاد کو ترجیح دی جائے گی۔