Saturday, 04 May 2024, 04:13:21 am
فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے نئی پراڈکٹ "سونا بورون ڈی اے پی" متعارف کروادی
April 23, 2024

پاکستان کی معروف فرٹیلائزر مینوفیکچرنگ اور ڈسٹری بیوٹنگ کمپنی ''فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ'' نے آج لاہور میں ایک نئی پراڈکٹ''سونا بورون ڈی اے پی'' متعارف کروائی ہے۔

یہ پاکستان کی تیار کردہ پہلی کھاد ہے جسے ایف ایف سی ایل نے متعارف کروایا ہے۔

بورون پودوں کے لئے ایک ضروری مائیکرو نیوٹرینٹ ہے جو فصل کی نشوونما میں بالخصوص فصل کی تولیدی اور پھلوں کی نشوونما کے مرحلے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مٹی کے تجزیے کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی تقریباً ساٹھ فیصد مٹی میں بورون کی کمی ہے۔

یہ منفرد فارمولیشن مٹی میں بورون کی یکساں تقسیم کو یقینی بناتی ہے اور بہتر دستیابی کی وجہ سے اس کی کارکردگی میں اضافہ کرتی ہے۔

ایف ایف سی کے گروپ جنرل منیجر مارکیٹنگ اطہر جاوید نے افتتاح کے بعد صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ایف ایف سی ملک کی سب سے بڑی فرٹیلائزر کمپنی ہے جو اپنے قیام سے لے کر آج تک کاشتکاروں کو معیاری کھاد اور مشاورتی خدمات کی فراہمی کے ذریعے قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔