Saturday, 04 May 2024, 03:34:57 am
صدرکا امراض قلب کی روک تھام کیلئے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور
April 23, 2024

صدر آصف علی زرداری نے امراض قلب کی روک تھام کیلئے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج(منگل) کو اسلام آباد میں پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ مسعود الرحمن کیانی کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

صدر نے دل کی بیماریوں کی روک تھام کیلئے عوام میں صحت مندانہ طرز زندگی اپنانے کی اہمیت اُجاگر کرنے پر زور دیا۔

وفد کے سربراہ نے صدر کو عوام الناس کو دل کی بیماریوں کے پھیلائو اور درپیش خطرات سے متعلق معلومات کی فراہمی میں پناہ کے کردار کے حوالے سے آگاہ کیا۔