Wednesday, 23 April 2025, 03:58:33 pm
 
وزیر خزانہ کا امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات میں بہتری کی خواہش کا اظہار
April 23, 2025

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات میں بہتری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی میں اٹلانٹک کونسل کے جیو اکنامکس سینٹر میں فائر سائیڈ چیٹ میںشرکت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلد ہی اعلیٰ سطح کا پاکستانی وفد امریکہ کا دورہ کرے گا تاکہ تجارتی عدم توازن جیسے مسائل پر تعمیری روابط قائم کئے جا سکیں۔

ادارہ جاتی سرمایہ کاروں سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان کے معاشی منظرنامے، مالیاتی پالیسیوں اور اصلاحاتی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیاء Martin Raiser سے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے 10 سالہ ملکی شراکت داری لائحہ عمل کی منظوری پر شکریہ ادا کیا۔ محمد اورنگزیب نے ڈوئچے بینک کی ٹیم سے ملاقات کے دوران مالیاتی منڈیوں میں واپسی میں پاکستان کی دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیر خزانہ نے موڈی کی کمرشل ٹیم کے ساتھ بات چیت میں مالیاتی اور کرنٹ اکائونٹ سرپلس، کم ہوتی ہوئی مہنگائی، مستحکم ایکسچینج ریٹ اور زرمبادلہ کے ذخائر پر روشنی ڈالی۔