وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی اقتصادی چیلنجوں سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لئے ترقی پذیر ملکوں کے درمیان وسیع تر مالیاتی اور تکنیکی تعاون پر زور دیا ہے۔
وہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک گروپ کے اجلاسوںکے موقع پر واشنگٹن میں گروپ چوبیس کے رکن ملکوں کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کے اجلاس میں خطاب کررہے تھے۔
وفاقی وزیر نے بینکاری نظام کے استحکام اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی بدولت پاکستان میں اقتصادی استحکام کے حصول کواجاگرکیا۔
انہوں نے سرمایہ کاری اور تجارتی بہائو میں اضافے کے لئے علاقائی تجارتی راہداریوں، بہتررابطوں اور ترقی پذیرملکو ں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔