Thursday, 24 April 2025, 01:06:31 am
 
وزیرخزانہ نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا
April 23, 2025

 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ماحولیاتی اقدامات اور پہلوؤں کی معاشی اور مالیاتی پالیسیوں میں شمولیت اور سرمایہ کاری اور مالی معاونت کے لیے موزوں اور ہم آہنگ منصوبہ جات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

وہ واشنگٹن میں ورلڈ بینک/آئی ایم ایف کے اسپرنگ اجلاس 2025 کے موقع پر ماحولیاتی اقدامات کے لیے قائم وزرائے خزانہ کے اتحاد کے 13ویں وزارتی اجلاس میں شرکت کر رہے تھے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی جانب سے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان طے پانے والے دس سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک میں ماحولیاتی توجہ کو بطور ستون شامل کیے جانے کا تذکرہ کیا۔

 وزیر خزانہ نے شرکاء سے پاکستان کی جانب سے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبیلٹی فسیلٹی (RSF) کے تحت آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس معاہدے کے تحت ماحولیاتی تبدیلی کے تناظر میں طویل مدتی مالیاتی استحکام کا حصول ممکن بنایا جائے گا۔