خصوصی سیکرٹری شفقت علی خان نے بدھ کے روز اسلام آباد میں پاکستان روس دوطرفہ سیاسی مشاورت کے چھٹے دور کیلئے روس کے نائب وزیرخارجہ آندرے RUDENKO سے ملاقات کی ۔
فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیتے ہوئے ان میں مثبت رجحان پر اطمینان کااظہار کیا اورانھیں مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔