ہیگ میں عالمی عدالت انصاف رفاہ پر اسرائیل کے حملے کو روکنے کیلئے جنوبی افریقہ کی درخواست پر کل فیصلہ سنائے گی۔
گزشتہ ہفتے کی سماعتوں میں جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف سے درخواست کی تھی کہ وہ غزہ اور رفاہ میں اسرائیلی حملہ رکوائے تاکہ فلسطینی عوام کی بقاء کویقینی بنایاجاسکے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ایسے ہنگامی اقدام کا مطالبہ اس اہم مقدمے کا حصہ ہے جس میں کہاگیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے ۔