Monday, 29 April 2024, 11:13:27 am
حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے کیلئے پُرعزم ہے:فواد
June 23, 2021

اطلاعات ونشریات کے وزیرچودھری فوادحسین نے الیکشن کمیشن پرزوردیاہے کہ وہ آئندہ بلدیاتی اورضمنی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے منعقدکرانے کے لئے اقدامات کرے۔اسلا م آبادمیں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعدصحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس طرح نہ صرف انتخابی عمل کی خامیوں پرقابوپانے میں مدد ملے گی بلکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پرعوام کااعتمادبھی مستحکم ہوگا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ اس طرح بالآخرآئندہ عام انتخابات میں اس مشین کااستعمال یقینی بنے گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت آئی ووٹنگ متعارف کراکے تقریباً پچاسی لاکھ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے کے لئے پُرعزم ہے۔وزیراطلاعات نے کہاکہ کابینہ نے ملک میں گندم کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے دس لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمدکرنے کی اجازت دی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پہلے ہی مزیدتیس لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمدکرنے کی اجازت دے چکی ہے۔