چین کی ایک معروف تعمیراتی کمپنی نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے پاکستان کی بحری صنعت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
اس سلسلے میں سمندری پانی کو پینے کے قابل بنانے کیلئے پورٹ قاسم پرپانی صاف کرنے کا پلانٹ لگانے کی تجویز زیر غور ہے۔
چین نے اس پلانٹ کی تنصیب کے ذریعے آبی قلت کا مسئلہ حل کرنے کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، جس سے پانی کی صنعتی اور گھریلو ضروریات پوری ہوں گی۔