پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بی جے پی اور اس کی حکومت شہریوں کے مساوی حقوق کی ضمانت دینے والے بھارتی آئین کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔
محبوبہ مفتی نے ان خیالات کا اظہار حال ہی میں جاری ہونے والے ایک حکم نامے کے تناظر میں کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مظفرنگر اترپردیش میں تمام دکاندار اور کھوکھا مالکان اپنے نام آویزاں کریں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ بی جے پی کا بھارتی دستور کو پامال کرنے کا واضح اشارہ ہے اور اس حکم کا مقصد مسلمان دکانداروں کی نشاندہی کرنا بھی ہے تاکہ انہیں آسانی کے ساتھ نشانہ بنایا جاسکے۔