وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں لیڈی ایچی سن ہسپتال کی اپ گریڈ شدہ او پی ڈی کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر وزیراعلی نے او پی ڈی وارڈ کا دورہ کیا اور ماں اور بچوں کی خیریت دریافت کی، ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
انہوں نے وارڈ میں مریضوں کو تسلی دی اور ان کے مسائل فوری حل کرنے کا حکم دیا۔
دریں اثنا وزیراعلی نے میو ہسپتال کے اپ گریڈ شدہ آئی وارڈ کا افتتاح بھی کیا۔
اپنے دورے کے دوران، انہوں نے آپتھلمولوجی بلاک کی مختلف منزلوں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
انہوں نے مریضوں کو دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔
قبل ازیں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف نے وزیر اعلی کو اپ گریڈیشن منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی وارڈ میں آپریشن تھیٹرز کی تعداد 5 سے بڑھا کر 14 کر دی گئی ہے جبکہ مریضوں کے لیے ریکوری روم اور ویٹنگ ایریا قائم کیا گیا ہے۔