Thursday, 31 October 2024, 01:06:57 am
 
وزیراعلی پنجاب کی شہروں میں نکاسی آب کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
July 23, 2024

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبائی دارالحکومت لاہور اور تمام دیگر شہروں میں نکاسی آب کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے انتظامیہ اور واسا حکام کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ نکاسی آب کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر بروقت منتقلی یقینی بنائی جائے۔