Friday, 26 April 2024, 09:10:07 pm
حکومت برقی گاڑیوں کی پالیسی پر کامیاب عملدرآمد کیلئے جلد ایک طریقہ کار کو حتمی شکل دیگی، فواد
January 24, 2021

فائل فوٹو

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی ترقی، آلودگی میں کمی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے برقی گاڑیوں کی پالیسی پر کامیاب عملدرآمد کیلئے جلد ایک طریقہ کار کو حتمی شکل دے گی۔

انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت عوام کیلئے ارزاں ٹرانسپورٹ سہولتوں کا حصول ممکن ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین نے رواں ماہ کے اختتام تک کورونا ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔