وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکا کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
آج اسلام آباد میں سری لنکا کے ہائی کمشنر ایڈمرل ریٹائرڈRivindra Chandrasiri Wigegunaratne کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں۔
ملاقات کے دوران فریقین نے سلامتی اور انسداد منشیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
فریقین سری لنکا میں قید تینتالیس پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی پر بھی متفق ہوگئے۔