وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصلیٹ پرحملے کے بعد جرمن حکام کے فور ی ردعمل کو سراہا ہے۔
آج لاہور میں جرمنی کے سفیر Alfred Grannas سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حملے کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور مستقبل میں ایسے حملوں کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا۔
سفیرAlfred Grannas نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے پر پنجاب حکومت کی کوششوں کی تحسین کی۔