Saturday, 27 July 2024, 06:08:44 pm

مزید خبریں

 
عالمی برادری کشمیریوں کوحق خود ارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے،حریت کانفرنس
September 24, 2023

کل جماعتی حریت کانفرنس کی اعلیٰ قیادت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جموں وکشمیرکے عوام کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے بدنام زمانہ نئی دلی کی تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مودی حکومت کو جموںوکشمیر کی آبادی ، ثقافت اور شناخت کو تبدیل کرنے کے غیر قانونی اقدامات سے باز رکھے۔

پروفیسر عبدالغنی بٹ نے ایک بیان میں دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ بھارتی جبر کے آگے ہرگز نہیں جھکیں گے اور وہ حق خود ارادیت کی اپنی منصفانہ جدوجہد مقصد کے حصول تک جاری رکھیں گے۔ دیگر حریت رہنمائوں فریدہ بہن جی، محمد عاقب، نریندر سنگھ خالصہ، ملک نور محمد فیاض، مولانا مصعب ندوی اور قاضی اسرار نے سرینگر میں اپنے بیانات میں بھارت کی مختلف جیلوں میں قیدتمام سیاسی نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ادھر بھارتی حکام نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی کا پاسپورٹ معطل کر دیا ہے۔ آغا موسوی نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے بیرون ملک جانے کے لیے نئے پاسپورٹ کی درخواست دی تھی تاہم انہیں بتایا گیا ہے کہ ان کا پاسپورٹ معطل کر دیا گیا ہے۔ضلع ادھم پور کی تحصیل LATTIمیںبابو رام نامی نام نہاد ولیج ڈیفنس گارڈنے اپنی رہائش گاہ پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔