اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ یہ درست سمت میں اہم قدم ہے لیکن اس طرح کے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ معاہدے پر عملدرآمد اور غزہ کچھ ہفتے کے مسلسل اسرائیلی حملوں، تباہی اور 23لاکھ عوام کو خوف زدہ کرنے کے بعد ابھرنے والی انسانی صورتحال پر زیادہ سے زیادہ مثبت اثرات کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔