Sunday, 05 May 2024, 01:04:56 am
کیتھ سوینڈسن کا پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر اظہار اطمینان
April 25, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف ایگزیکٹو آفیسر اے پی ایم ٹرمینلز اور بورڈممبر اے پی مولر میئرسک کیتھ سوینڈسن کی سربراہی میں وفد کی ملاقات۔

ملاقات میں کیتھ سوینڈسن نے کراچی میں پاکستان کی پہلی گرین ٹرانس شپمنٹ ٹرمینل کی تعمیر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

مجوزہ منصوبے کی تعمیر سے کراچی کی بندرگاہ میں بڑے کارگوجہاز لنگر انداز ہو سکیں گے۔

مجوزہ منصوبے سے پوری دنیا کو پاکستانی برآمدات تک رسائی حاصل کرنے میں آسانی میسر ہو گی۔

اس منصوبے سے وسطی ایشیائی ممالک تک دنیا بھر سے کارگو باآسانی پہنچایا جا سکے گا۔

ای پی ایم ٹرمینلز لاہور، ترنول اور پشاور میں بھی بین الاقوامی معیار کی لاجسٹکس سٹوریج فیسیلیٹی (Logistics Storage Facility) تعمیر کریگی۔

اس منصوبے کی بدولت لاجسٹکس کے اعتبار سے پاکستان خطے کا مرکز بن جائے گا۔

اس منصوبے سے پاکستان کو مصنوعات کی قدر میں اضافہ کرنے کے مواقع پیدا ہوں گے جس سے لوگوں کو روزگار ملے گا اور معیشت مزید ترقی کرے گی۔

وزیراعظم نے اس منصوبے کے لیے وزیر خزانہ کی زیر سربراہی بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دے دی جس میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم نے پاکستان اور ڈنمارک کے مابین زرعی شعبے اور ماحول دوست توانائی کے منصوبوں کی تعمیر میں تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

کیتھ سوینڈسن کاپاکستان کی کاروبار اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر اظہار اطمینان۔

ملاقات میں ڈنمارک کے سفیر جیکب لنلف، وفاقی وزراء برائے تجارت، خزانہ، بحری امور، اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔