Thursday, 12 September 2024, 05:55:52 pm
 
بلغاریہ سے اٹھارہ افغان تارکین وطن کی میتیں کابل واپس لائی جائیں گی:افغان حکومت
May 25, 2023

افغانستان کی عبوری حکومت نے اعلان کیاہے کہ بلغاریہ میں ہلاک ہونے والے اٹھارہ افغان تارکین وطن کی میتیں کابل واپس لائی جائیں گی۔طالبان عبوری حکومت کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بلغاریہ کے حکام نے ایک خفیہ عمارت سے یہ لاشیں برآمدکیں ۔ انہوں نے تصدیق کی کہ یہ تمام اٹھارہ افراددم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔