Sunday, 13 October 2024, 10:30:06 pm
 
برطانیہ میں قائم کاروباری گروپ کا پاکستان میں خریداری روابط میں دلچسپی کا اظہار
September 25, 2023

برطانیہ کے بوہو گروپ نے نامیاتی کپاس سے ملبوسات کی تیاری سمیت رسد کی ایک جامع زنجیر پیدا کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ طویل مدتی خریداری روابط قائم کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اس دلچسپی کا اظہار بوہو گروپ کے چیئرمین عبداللہ Kamani نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے ساتھ آج(پیر) کو لندن میں ایک ملاقات میں کیا۔

انہوں نے پاکستان سے درآمدات میں اضافے میں سہولت کیلئے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پروازوں میں اضافے کی امید ظاہر کی۔

وزیراعظم نے سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے کے پاکستان کے عزم سے آگاہ کیا اور ملک خصوصاً خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتوں کے قیام میں حمایت کی پیشکش کی۔

علاوہ ازیں انہوں نے بوہو گروپ پر پاکستان میں خریداری مراکز کھولنے پر غور کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے بوہو گروپ کو یہ دعوت بھی دی کہ وہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے ایک وفد پاکستان بھیجے۔