Wednesday, 15 January 2025, 06:51:03 pm
 
فرانسیسی صدرکانائیجرسے اپناسفیراورفوج واپس بلانے کااعلان
September 25, 2023

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے نائیجر میں جولائی میں فوجی بغاوت کے تناظر میں وہاں سے اپنا سفیر اور فوج واپس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ ہمارا سفیر اور سفارتی عملہ گھر پر رہے گا جبکہ پندرہ سو فرانسیسی فوجی آئندہ مہینوں میں نائیجر سے واپس بلا لئے جائیں گے اور سال کے آخر تک انخلاء مکمل ہو جائے گا۔ادھر نائیجر کے فوجی حکمرانوں نے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کے فوجی دستوں کے انخلاء سے ہماری خود مختاری مضبوط ہو گی۔