Thursday, 31 October 2024, 01:07:04 am
 
وزیرداخلہ کاپورے ملک کو ترقی پسند اور پرامن بنانے کے حکومتی عزم کا اظہار
September 25, 2023

نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے بلوچستان سمیت پورے ملک کو ترقی پسند اور پرامن بنانے کے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وہ بلوچستان کے سابق گورنر عبدالقادر بلوچ کے ساتھ گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔

اس موقع پر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ صوبے کے قدرتی وسائل پورے ملک خصوصا بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے بھی سرفراز احمد بگٹی سے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔

انہوں نے بلوچستان کی ترقی اور صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ بلوچستان کے حل کیلئے کوششیں ترجیحی بنیادوں پر جاری ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی Gorchani کے ساتھ ایک اور ملاقات میں وزیرداخلہ نے کہا کہ راجن پور کے قبائلی اضلاع کیلئے نادراسنٹر جلد فعال ہوجائیگا۔

انہوں نے ترقی کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔