وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اﷲ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلا روس کے صدر کا اسلام آباد کا دورہ پاکستان کی معیشت اور اس کے عوام کی ترقی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
انہوں نے آج(پیر) نورخان ائیربیس پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لیو کا شینکو کا دورہ پاکستان کے عوام کیلئے خوش آئند ہوگا۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ دورے کے دوران مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر بات چیت ہوگی۔
عطاء اﷲ تارڑ نے کہاکہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی بدولت پاکستان سٹاک ایکس چینج ایک لاکھ پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان کے عوام انتشار کی سیاست کو مسترد کرکے ترقی اور فلاح وبہبود کی سیاست کی حمایت کررہے ہیں۔