وزیراعظم محمدشہباز شریف نے پاکستان کو ایسا معاشرہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے جہاں خواتین عزت و تحفظ کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔
خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں محمد شہبازشریف نے کہا کہ خواتین کیخلاف تشدد نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ ہماری قوم کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں بڑ ی رکاوٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت صنفی بنیادوں پر ہونے والے جرائم کی روک تھام کیلئے قانونی طریقہ کار کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے جبکہ خواتین کو کام والی جگہوں پر ہراسگی سے تحفظ کاقانون اور انصاف کے لئے ایک قابل رسائی طریقہ کار فراہم کرنے سمیت موجودہ قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے گی۔