بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو آج سے پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے۔دفتر خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر الیگزینڈر لوکاشینکو وزیراعظم محمد شہباز شریف سے تفصیلی بات چیت کریں گے اور دو طرفہ تعاون اور روابط کے شعبوں پر تبادلہ خیال کریںگے۔دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔بیلاروس کے صدر کا دورہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط اور بڑھتی ہوئی شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔