بلوچستان کے پچیس اضلاع میں مقامی حکومت کیلئے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ ہوئی۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی اور کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہی۔
جنرل وارڈ کی پچاس نشستوں کیلئے ایک سوسڑسٹھ امیدوار مدمقابل تھے۔
اس مقصد کیلئے پچیس اضلاع میں ساٹھ پولنگ سٹیشنز اورایک سو اڑتیس پولنگ بوتھ قائم کئے گئے۔