بلوچستان کے گورنر جعفر خان مندو خیل نے چینی سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کو صوبے میں معدنیات، زراعت، توانائی، سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے یہ دعوت کراچی میں چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سے ملاقات کے دوران دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین علاقائی استحکام اور سلامتی کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔
جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی روشن مثال ہے جس سے ملک میں معاشی خوشحالی اور ترقی ہو رہی ہے۔