Sunday, 19 January 2025, 09:06:54 pm
 
بلوچستان میں امن جرگہ کا انعقاد،امن عامہ، ترقیاتی منصوبوں پر غور
January 17, 2025

بلوچستان کے علاقوں موسیٰ خیل اور مرغا KABZAI میں امن جرگے ہوئے۔

ایف سی بلوچستان نارتھ کے آئی جی میجر جنرل عابد مظہر، قبائلی عمائدین اور سول انتظامیہ کے حکام نے جرگوں میں شرکت کی۔

جرگوں میں سیکیورٹی صورتحال، امن عامہ اور ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا، قبائلی عمائدین نے خوارج کے خلاف پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے موثر اقدامات کی تعریف کی۔

ایف سی بلوچستان نارتھ کے آئی جی نے امن و سلامتی قائم رکھنے میں مقامی لوگوں کی حمایت کو سراہا، انہوں نے کہا کہ ایف سی عوام کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی کوششیں کرتی رہے گی اور دوسرے فلاحی اقدامات بھی کرے گی۔