وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے سے دہشت گردی اور کرپشن کی لعنت کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ضلع زیارت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ محنت کریں اور ہم آپ کو میرٹ پر نوکریاں فراہم کریں گے۔