Monday, 06 May 2024, 10:39:53 pm
این ڈی ایم اے نے بارشوں کے پیش نظر عوام کے لئے احتیاطی تدابیر پر مبنی ایڈوائزری جاری کردی
April 26, 2024

قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے قومی ادارے نے ملک کے بیشتر حصوں میں پیر تک جاری رہنے والی بارشوں کے پیش نظر عوام کے لئے احتیاطی اقدامات پر مبنی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق بلوچستان خیبرپختونخوا گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض علاقوں میں شدید بارش طوفانی ہوائیں ژالہ باری اور بلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔بالائی خیبرپختونخوا گلیات مری گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں مٹی کے تودے گرنے سے سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔دریا ؤںاور ندی نالوں کے کنارے رہنے والے لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پانی کے بہاؤ میں اضافے پر نظر رکھیں اور ضرورت پڑنے پر علاقے کو خالی کردیں۔کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر معمولی احتیاط کریں اور بارش کے مطابق زرعی منصوبے پر عمل درآمد کریں۔