Sunday, 19 May 2024, 12:27:01 pm
خیبر پختونخوا،گندم خریداری کے لئے22مراکز قائم
May 06, 2024

خیبرپختونخوا حکومت آج سے گندم کی خریداری شروع کر رہی ہے۔

صوبائی محکمہ خوراک کے مطابق اس مقصد کے لئے صوبے میں گندم کی خریداری کے بائیس مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

حکومت نے گندم کی خریداری کے لئے29 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی ہے۔گندم پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر خریدی جائے گی۔