Monday, 06 May 2024, 09:06:37 pm
مزدوروں کے 400 بچوں کو اعلی تعلیم کیلئے بہترین تعلیمی اداروں میں بھیجا جائے گا: بگٹی
April 26, 2024

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ مزدوروں کے چار سو بچوں کو اعلی تعلیم کے حصول کیلئے ملک کے بہترین تعلیمی اداروں میں بھیجا جائے گا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اب محنت کشوں کے بچوں کو معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہوگی اور اس حوالے سے ان بچوں کے تمام تعلیمی و رہائشی اخراجات لیبر ویلفیئر فنڈ سے ادا کئے جائیں گے۔