Friday, 03 May 2024, 12:49:02 pm
پاک فوج ، ایف سی ، سول انتظامیہ کی بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
April 20, 2024

پاک فوج، ایف سی بلوچستان نارتھ اور سول انتظامیہ کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے پیش نظر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ سیلاب متاثرین میں پکا ہوا کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔

ایف سی بلوچستان کی جانب سے چمن کے ایک گائوں میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے۔ میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف تعینات ہے۔

تمام سیلاب زدگان کو مفت ادویات اور کھانے پینے کی اشیا فراہم کی جا رہی ہیں۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کٹس بشمول گیس سلنڈر اور ہنگامی کیمپوں کے لیے خیمے پہنچا دیے گئے ہیں۔