اسرائیل نے گزشتہ دو ہفتوں میں مقبوضہ مغربی کنارے میں بیالیس فلسطینی عمارتوں کو منہدم کر دیا ہے۔انسانی امور کے بارے میں اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر نے کہا ہے کہ عمارتوں کے انہدام سے بچوں سمیت بہت سارے فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں اور چھ سو افراد کا روزگار متاثر ہوا ہے۔اسرائیل نے مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائیوں میں بارہ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔